پاکستان کی پہلی سکھ خاتون نے ایم فل کی ڈگری حاصل کرلی

Spread the love

 

ستونت کور پہلی پاکستانی سکھ خاتون ہیں جنہوں نے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے۔ انکو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی جانب سے ڈگری دی گئی ہے۔ ستونت کور نے پنجابی زبان و ادب میں ڈگری حاصل کی۔ ، گورونانک بانی وچ سمکالی سماج دا چتر، انکے ایم فل مقالے کا موضو ع تھا۔

ستونت کور کی نگران پروفیسر ڈاکٹر مجاہدہ بٹ ہیں۔ جو لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ پنجابی کی سربراہ بھی ہیں۔ ستونت کور سے پہلے انکے بھائی کلیان سنگھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلے پاکستانی سکھ ہیں جنہوں نے ایم فل کیا اور بطور استاد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پڑھا بھی رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*