مریم کو نواز شریف کے اشارے کا انتظار

Spread the love

ن لیگ کے باوثوق زرائع کے مطابق مریم نواز یوم عاشور کے بعد سیاست میں ان ایکشن ہونگی۔ نیب پیشی کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں انھوں نے اس جانب اشارہ بھی دیا

 

تھا تاہم انکو اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کی ہاں کا انتظار ہے۔

تفصیل کے مطابق مریم نواز کے پاس اس وقت نائب صدر کا عہدہ ہے۔ ن لیگ کے سینئر ترین رہنما بھی اس چیزسے بخوبی آگاہ ہے کہ اس وقت مہنگائی اور دیگر مسائل میں گھیرے کارکنان کو اگر کوئی متحرک اور ان کی مایوسی دور کرسکتا ہے تو وہ صرف مریم نواز ہی ہیں۔ جبکہ کچھ رہنما مریم نواز پاپولیرٹی سے گھبرا بھی رہیں ہے۔ زرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا سیل کو پھر سے متحرک کردیا ہے۔ اس حوالے سے اب ضلعی سطح پر تنظیم سازی کا بھی سوچ رہی ہیں۔ یوم عاشور کے بعد مریم نواز ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کرنے جا رہی ہیں۔ اپنی گرفتاری سے قبل انھوں نے متعدد شہروں میں ریلیاں اور جلسے کئے تھے۔ پارٹی زرائع کے مطابق سلسلہ جہاں سے منقطع ہوا تھا مریم نواز کا ارادہ ہے کہ وہی سے شروع کیا جائے۔ تاہم اس میں بڑی رکاوٹ انکے چچا شہباز شریف کی مفاہمت کی سیاست ہے۔ مریم نواز سابق وزیر اعظم نواز شریف کے اشارے کا انتظار کر رہی ہیں جونہی انکا اشارہ ملتا ہے تو وہ ریلیوں کا شیڈول جاری کردینگی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*