دنیائے کرکٹ میں دیکھا جائے تو پاکستان کرکٹ ٹیم سے وابستہ وکٹ کیپرز اپنی دلیرانہ بیٹنک کے باعث جانے جاتے ہیں۔ آج کل بالکل ایسے ہی پاکستانی وکٹ کیپر کے چرچے ہیں ۔ جنکا نام محمد رضوان ہے۔ دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچوں کے دوران انکی دلیرانہ بیٹنگ شائقین کرکٹ کو دیکھنے کو ملی۔
ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ انکی سوچ سادہ ہے ۔ وہ جتنی محنت کرتے ہیں اللہ تعالی اسکا صلہ ضرور دیتے ہیں انکو کسی بھی بالر کا ڈر یا خوف اس لئے نہیں کہ وہ جتنی محنت فیلڈ میں کرتے ہیں اتنی ہی فیلڈ کے باہر کرتے ہیں۔ ذہن میں یہ رکھ کر نہیں کھیلتے کہ کسی چیز کا خوف ہو۔ ۔