عثمان بزدار اللہ کے ولی،مجھے بھی ولی مانا جائے۔ فیاض الحسن چوہان

Spread the love

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بزدار سرکار کی دو سالا کارکردگی میڈیا کے سامنے رکھی اور سب سے بڑی کامیابی کورونا وبا کو شکست قراردیا۔ انھوں نے کہا کہ تمام ترسازشوں اور نجومی اینکرز کی پیشنگوئیوں کے باوجود عثمان بزدار اپنے عہدے پر موجود ہیں۔ مخالفین باتیں  کرتے رہے اور وہ سردار بزدار اللہ کے ولی ثابت ہوکر کام میں مگن رہے۔ ایوان وزیر اعلی میں پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انکو اب سیاسی ولی تسلیم کرلیا جائے کیونکہ غیر متحدہ اپوزیشن فیک ہوسکتی ہے ایک نہیں ہوسکتی۔ آل پارٹیز کانفرنس کا انجام انھوں نے پہلے بتا دیا تھا۔ مولانا فضل الرحمن کو اب تسبیح پکڑ کر اللہ اللہ کرنے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*