عمران خان نے ملک ریاض کو بھی بلیک میل کیا: سجاد باجوہ

Spread the love

سابق حکومت میں شوگر انکوائری کمیشن سے ہٹائے جانے والے ایف آئی اے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر سجاد باجوہ نے ان سائیڈ سٹوری سے خصوصی گفتگو میں  انکشاف کیا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان بہت شاطر اور چالاک ہیں۔ ملک ریاض سارے جہاں کو بلیک میل کرتا رہا خان صاحب اسکو بھی بلیک میل کر گئے۔ توشہ خانہ کیس میں چئیرمین تحریک انصاف کو فیور دی گئی ہے۔ القادر ٹرسٹ کا اوپن اینڈ شیٹ کیس ہے۔ تاہم وہ پورے یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ اس کیس کا کچھ نہیں بنے گا۔ نہ پیسہ قومی خزانے میں واپس آئے گا۔ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سے آرمی چیف حافظ عاصم منیر کے سوا کسی میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ پیسہ نکلوا سکیں ۔ انکا کہنا تھا کہ شوگر مافیا نے قیمتیں بڑھائیں۔ اس کوعمران خان نے  اپنے سیاسی مقصد کیلئے  استعمال کیا۔ جہانگیر ترین کے خلاف کیس بنوایا پھرخود ہی بند کروایا۔ اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بلکہ چئیرمین تحریک انصاف نے انکواستعمال کیا۔ سجاد باجوہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی مگر عمران خان کے پریشر پر انکوائری بند کردی۔ چینی کی قیمت کیسے بڑھی؟ شوگر انکوائری کمیشن کے پاس تمام ثبوت موجود تھے تمام ثبوت موجود تھے۔ سجاد باجوہ کا کہنا تھا کہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*